
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں عالمی ہفتہ امیونائزیشن کے موقع پر کمیونٹی کی شمولیت اور آگاہی کی تقریبات منعقد
پیر 5 مئی 2025 19:17
(جاری ہے)
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں اس ہفتے کی پہلی تقریب شعب اطفال و صحتِ اطفال کی ٹیم نے منعقد کی، جس کی قیادت ڈاکٹر فائزہ جہاں، پروفیسر اور چیئر، اور ڈاکٹر علی فیصل سلیم، وائس چیئر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کی۔
اس تقریب میں علامتی طور پر کیک کاٹا گیا اور بچوں کی صحت اور ویکسینیشن کے فروغ سے متعلق عزم کی تجدید کے لیے اپیل کی گئی۔اپنی گفتگو میں ڈاکٹر علی فیصل سلیم نے کہا"ویکسینیشن انسانی تاریخ میں سب سے مثر اور کم لاگت والے عوامی صحت کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ اس ہفتے کے ذریعے ہم طبی عملے سے لے کر خاندانوں تک سب کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بروقت ویکسینیشن زندگی بچاتی ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند مستقبل کی ضمانت دیتی ہے۔"دوسری تقریب کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) فارمیسی میں منعقد ہوئی۔ اس کی قیادت سید شمیم رضا، ڈائریکٹر فارمیسی، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور خیرالنسا ہدا ، چیف نرسنگ آفیسر، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، نے کی۔ اس تقریب میں ویکسینیشن نرسز وہ بے آواز ہیرو جو عوامی صحت کے تحفظ میں پیش پیش ہیں اور کچھ مریضوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید شمیم رضا نے اس کلیدی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا"ہماری ویکسینیشن نرسز کمیونٹی کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کرتی ہیں۔ یہ ہفتہ ان کی لگن کو خراجِ تحسین ہے اور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ویکسین سے بچا کے قابل بیماریوں کے خلاف لڑائی میں ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ فارمیسی کا کردار صرف ادویات تک محدود نہیں یہ تعلیم، رسائی اور اعتماد سے وابستہ ہے۔"ان تقریبات نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں جاری وسیع تر ویکسینیشن کوششوں کو اجاگر کیا اور فرنٹ لائن طبی عملے کی محنت و لگن کو سراہا۔ ان تقریبات کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ سمجھنے کی ترغیب دینا بھی تھا کہ بیماریوں سے بچا اور مجموعی کمیونٹی صحت کے فروغ میں ویکسینز کا کتنا اہم کردار ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.