بھارت میں پاکستان سے جنگ کرنے کی ہمت نہیں، عادل جارج مٹو

پیر 5 مئی 2025 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) کرسچن رائیٹس ڈیفنس کونسل ( سی آر ڈی سی ) کے کارکنوں کا پوپ فرانسس کی یاد میں دعائیہ تقریب چیئرمین عادل جرج مٹو کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ہوا، میموریل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں سربراہ پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عادل جارج مٹو نے کہا کہ پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو پہلے لاطینی امریکی یسوعی پاپا تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی خٴْداوند کریم اور چرچ کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی، پوپ فرانسس نے اپنے دورِ میں چرچوں اور پوپائیت میں اصلاحات کے لیے قابل ذکر کام کیا۔

پوپ فرانسس مظلوم انسانیت کی آواز تھے وہ آخر دم تک مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتے رہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عادل جارج مٹو نے مزید کہا کہ نریندر مودی بھارتی ریاست بہار کا انتخاب جیتنے کے لیے سازشی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اور وہ اپنے عوام کے جذبات سے بھی کھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت، صلاحیت اور ہمت نہیں ہے۔ مودی کو کو سمجھ لینا چاہیے کہ اگر پاکستانیوں کا ہاتھ اٹھ گیا تو پھر بھارت کی خیر نہیںرہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی کمیونٹی پاک افواج کے ساتھ ہیں، بھارت سے جنگ ہوئی تو مسیحی عوام پاک فوج کے ہراول دستے کا حصہ بن کر گیڈر بھپکیاں دینے والے بھارتی سورمائوں کا بھرکس نکال دیں گے۔