یونیورسٹی میں دنیا کے سائنسی حقائق پر نمائش کا انعقاد

پیر 5 مئی 2025 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کی لائبریری سوسائٹی نے اسلامیہ گریجوایٹ کالج سول لائنز کے شعبہ جغرافیہ کے تعاون سے دنیا کے تاریخی و سائنسی حقائق پر ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔یہ نمائش جی سی یو کے تاریخی سلام ہال میں منعقد ہوئی، جس میں عالمی و علاقائی جغرافیائی حقائق کو اجاگر کرنے والے پوسٹرز، نقشے اور ماڈلز پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

نمائش میں زمین کے اندرونی ڈھانچے، ٹیکٹونک پلیٹس، عرض البلد و طول البلد کے نظام پر مبنی ماڈلز شامل تھے۔نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کیا۔ ان کے ہمراہ پرنسپل اسلامیہ گریجوایٹ کالج سول لائنز ڈاکٹر اختر حسین سندھو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز، اور چیف لائبریرین محمد نعیم بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عمر چوہدری نے اس تعلیمی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ زمین کی ساخت کو سمجھنا موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔نمائش میں مختلف جامعات اور کالجز سے بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :