محکمہ اینٹی کرپشن آزادکشمیر کی جانب سے پٹواری کے خلاف کاروائی ،ڈپٹی کمشنر کو ریفرنس ارسال

پیر 5 مئی 2025 22:29

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) محکمہ اینٹی کرپشن آزادجموں وکشمیر کی جانب سے محمد پرویز اعوان پٹواری حلقہ چہلہ بانڈی مظفرآباد کے خلاف ریفرنس ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو ارسال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن میں محمد پرویز اعوان پٹواری چہلہ بانڈی مظفرآباد کے خلاف ریکارڈ کے مغائر زائد حصہ کی نقولات برائے تکمیل ہبہ نامہ جاری کرنے کی شکایت موصول ہونے پرتحقیقات عمل میں لائی گئیں اور عمل آوردہ تحقیقات سے الزام علیہ پرویز اعوان پٹواری حلقہ چہلہ بانڈی جو اس وقت شہر مظفر آباد تعینات ہے کے خلاف الزام کی تائید ہونے پر عدم دلچسپی، غفلت و لا پرواہی برتنے کی پاداش میں ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1977 کے تحت محکمانہ کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن رولز 1997 قاعدہ 15 کے تحت کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفر آباد کوریفرنس ارسال کر دیا گیا۔