چیئرمین تعلیمی بورڈ اورکنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ،نقل کرنے والے 09 طلبہ پکڑے گئے

پیر 5 مئی 2025 23:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات نے امتحانی عمل کا جائزہ لینے کے لئے راولپنڈی کے مختلف مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی شفافیت ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔محمد عدنان خان نے کہا کہ امتحانات کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے امتحانی عملے کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات میں نقل اور بدعنوانی کے لیے کوئی جگہ نہیں، بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغرا عوان نے گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول دینہ،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ اورگورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم فار ویمن (سینٹر اے اور بی) کا دورہ کیااور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امتحان کے دوران نو طلبہ، جن میں رولنمبر716311امتحانی مرکزگورنمنٹ حشمت علی اسلامیہ ایسو سی ایٹ کالج ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی، رولنمبر716312امتحانی مرکزگورنمنٹ ہشمت علی اسلامیہ ایسو سی ایٹ کالج ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی،رولنمبر707248گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ جہلم، رولنمبر707291گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ جہلم،رولنمبر707293گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ جہلم رول نمبر 701945 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن جہلم سینٹر بی رول نمبر 740196 اور 740227 گورنمنٹ ایم سی سلامیہ ہائر سکینڈری سکول جہلم شامل تھے، نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن کے خلاف فوری طور پر کیسز رجسٹر ڈکر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

تنویر اصغرا عوان نے مزید کہا کہ میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے امتحانات کے سلسلے میں قائم پریکٹیکل لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر گرلز ہائر سیکنڈری سکول دینہ میں تعینات پریکٹیکل ایگزامینر محموداحمد SSTکو پریکٹیکل ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر موقع پر ہی ڈیوٹی سے فارغ کر دیا گیا اور ان کی جگہ نیا ایگزامینر تعینات کر دیا گیا ہے۔