صوبائی محتسب سندھ کی جانب سی(آج)صدر ٹاؤن میں کھلی کچہری لگائی جائے گی

پیر 5 مئی 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)صوبائی محتسب سندھ کی جانب سے چیئرمین صدر ٹاؤن اور چیئرمین یونین کمیٹی 8محمد سلمان خان کے تعاون سے عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد آج (منگل) گاڑی کھاتہ کچھی میمن جماعت خانہ یونین کمیٹی نمبر 8صدر ٹاؤن میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں پانی کی فراہمی ،سیوریج ،سینی ٹیشن اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے موقع پر ہی ہدایات جاری کی جائیں گی ۔شہری اپنی شکایات تحریری شکل میں بھی جمع کراسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :