جہانگیر ترین کا خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے لئے نئی بس کا تحفہ

پیر 5 مئی 2025 20:05

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)جہانگیر خان ترین نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کو ایک نئی بس کا تحفہ دے دیا تاکہ طلبا و طالبات کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر حسن اقبال، ٹیکنیکل ڈائریکٹر محمد جاوید، جنرل مینیجر ایڈمن محمد صفدر کانجو اور جہانگیر خان ترین کے پرسنل سٹاف آفیسر عبدالخالق کانجو نے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر عامراعظم خان سے ملاقات کی اور بس کی حوالگی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد مرتضی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر، رجسٹرار ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر محمد اسلم خان ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ بھی موجود تھے۔