Live Updates

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنے کا فیصلہ

5سے 10سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پی اے اے

اتوار 1 جون 2025 17:55

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنے ..
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے ای)انتظامیہ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی اے اے نے بتایاکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 5سے 10سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی اے اے نے بتایا کہ نیو گوادر ایئر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر عالمی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان بنایا جائے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات