Live Updates

عیدالاضحی کے ایام میں جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا

اتوار 1 جون 2025 17:50

عیدالاضحی کے ایام میں جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) حکومتِ پنجاب کی جانب سے بچوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے عید کے ایام میں جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا احسن فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عیدالاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی تاکہ بچے کسی بڑے حادثہ سے بچ سکیں۔ اس سلسلہ میں پارکس میں مستقل نصب مکینیکل جھولوں کیلئے ضلعی انتظامیہ سے فٹس سرٹیفیکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی سے بچا جا سکے ۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :