Live Updates

قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر

پی ائی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ان شااللہ 10 جون کو ہوگا، ترجمان پی آئی اے

اتوار 1 جون 2025 20:20

قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی ای)کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 29 اپریل کو شروع ہونا والا قبل از حج آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا اور مجموعی طور پر 147 حج پروازیں آپریٹ کی گئیں، جس کے ذریعے سے 42 ہزار 400 حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کی بندش کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔انہوں نے کہا کہ پی ائی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ان شااللہ 10 جون کو ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات