Live Updates

ٹ* بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ،احسن اقبال

s اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں،وفاقی وزیر

اتوار 1 جون 2025 18:00

ٹ* بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ،احسن اقبال
Rلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ہے، تین روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا۔ انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور میں تھسیز ڈسپلے کا افتتاح کرنے کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اورتواناپاکستان کا تاثر ابھرا ہے، معاشی محاذ پربھی آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری رکنے سے بھی معیشت بہتر ہوگی، ٹیکس چوری روکنے کے لئے ڈیجٹلائزیشن پراسس شروع کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں،گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر گھومتے تھے،پاکستان اب قابل عزت مقام پرکھڑا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہے، اسے مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات