}اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت جمعہ تک ملتوی

پیر 5 مئی 2025 20:05

,لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے وکیل حسن اعجاز چیمہ نے لوڈر رکشوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی وکیل پنجاب حکومت کے مطابق موٹر سائیکل رکشوں سے متعلق رولز بنا دیے گے ہیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاید کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی وکیل پنجاب حکومت نے آگاہ کیا کہ موٹر سائیکل رکشا ایکسائز سے رجسٹریشن کے بغیر روڑ پر نہیں آئے گا جبکہ موٹر سائیکل رکشا فروحت کرنے والا ڈیلر رکشے کی ایکسائز سے رجسٹریشن یقینی بنوائے گا رکشوں کی رجسٹریشن یقینی بنانی ہوگی وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ اگر کوئی بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکل رکشا سٹرک پر آتا ہے تو ڈیلر کا لائسنس معطل ہوتا ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دیگر رپورٹس کو آئندہ سماعت پر جائزہ لیا جائے گا عدالت نے مزید سماعت جمعے تک ملتوی کردی