شورکوٹ،بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

پیر 5 مئی 2025 20:50

شور کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)شورکوٹ کے پتن روڈ باہو پل کے قریب بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسافر بس لاہور سے لیہ جار رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :