قومی اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان

پیر 5 مئی 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں چوہدری محمد شہباز بابر، علی زاہد، عبدالقادر پٹیل، سردار نبیل گبول، محمد جواد حنیف خان اور شیر علی ارباب شامل ہیں جو سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی کے دوران اجلاس کی صدارت کریں گے۔