ملتان پولیس کی کارروائی،ایک شراب فروش ملزم گرفتار،150 لیٹر دیسی شراب برآمد

پیر 5 مئی 2025 23:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ملتان تھانہ صدر ملتان پولیس کی کارروائی،ایک شراب فروش ملزم کو گرفتار کر کے150 لیٹر دیسی شراب برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پیر کے روز ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان ارشد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سورج میانی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم فیصل مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 150 لیٹر دیسی شراب کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :