Live Updates

ضلعی انتظامیہ پسنی کابھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی واک کا انعقاد

پیر 5 مئی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ پسنی کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی خطرات کے خلاف پرامن احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، انتظامی، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ احتجاجی واک اسسٹنٹ کمشنر آفس پسنی سے شروع ہوکر جوش و خروش کے ساتھ ماشا اللہ چوک تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم جان گچکی، وائس چیئرمین فہیم، ایس ڈی پی او زاہد حسین اور ایس ایچ او شکیب ارسلان نے کی، جب کہ مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، مقامی سیاسی و سماجی نمائندے، عمائدین شہر اور عوام الناس بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔احتجاجی واک کے اختتام پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کی آبی جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے کے امن و ماحول کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کرے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات