Live Updates

شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہماری ٹیم پی ایس ایل10 میں اچھا کھیل نہیں پیش کرسکے،ملتان سلطانز بیٹنگ کوچ جولین ووڈ

منگل 6 مئی 2025 00:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہماری ٹیم پی ایس ایل10 میں اچھا کھیل نہیں پیش کرسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جولین ووڈ نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں ہم مسلسل میچ ہار رہے ہیں،جو نتائج سامنے آٰئے ہیں ان سے ہم خوش نہیں ہیں،کھلاڑی بھی انسان ہیں غلطیاِِں ہوجاتی ہیں،کوئی بھی ٹیم مسلسل اچھا نہیں کر سکتی،ہم شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلی گیم کے ہارنے کے بعد پھر ابھر کے سامنے نہیں آسکے،بیٹنگ باؤلنگ دونوں شعبوں میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی،کوشش کریں گے ہم اپنا آخری میچ جیتیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات