Live Updates

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پی ایس ایل کا میلہ نہیں رکے گا

راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 مئی 2025 19:47

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پی ایس ایل کا میلہ نہیں رکے گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2025ء) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پی ایس ایل کا میلہ نہیں رکے گا، راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ شب ہونے والی جھڑپوں کے باوجود پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو برقرار رکھا گیا ہے، اسی باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز کے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کے سلسلے میں آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے آئی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ 10 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، گلیڈی ایٹرز اب تک 8 میں سے 5 میچز جیت چکی ہے اور 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ کوئٹہ کے 2 لیگ میچز اب بھی باقی ہیں۔

دونوں میچز میں شکست کی صورت میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے مرحلے سے باہر نہیں ہو گی۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، اسلام آباد کے بھی 2 لیگ میچز باقی ہیں۔ اسلام آباد بقیہ دونوں میچز میں شکست کی صورت میں پلے آف مرحلے سے باہر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو پلے آف مرحلے تک رسائی کیلئے مزید 1،1 میچ میں فتح درکار ہے، جبکہ پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے تک رسائی کیلئے یا تو 2 فتوحات یا ایک اچھے مارجن سے حاصل کی گئی فتح درکار ہے۔
         
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات