Live Updates

اسلام آباد یونائیٹڈ کو مسلسل چوتھی اور بدترین شکست

ٹورنامنٹ کے ابتدائی میں مسلسل 5 فتوحات حاصل کرنے والی دفاعی چیمپئن اسلام آباد کا پلے آف مرحلے میں پہنچننے بھی کھٹائی میں پڑ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 مئی 2025 23:33

اسلام آباد یونائیٹڈ کو مسلسل چوتھی اور بدترین شکست
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2025ء)اسلام آباد یونائیٹڈ کو مسلسل چوتھی اور بدترین شکست، ٹورنامنٹ کے ابتدائی میں مسلسل 5 فتوحات حاصل کرنے والی دفاعی چیمپئن اسلام آباد کا پلے آف مرحلے میں پہنچننے بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ شب ہونے والی جھڑپوں کے باوجود پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو برقرار رکھا گیا ہے، اسی باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز کے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کے سلسلے میں آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے آئیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور کوئٹہ گلیڈی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا۔

(جاری ہے)

رائیلی روسو اور محمد نواز کی شاندار سینچریوں کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جو پاکستان سپر لیگ کی 10 سالہ تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی اور تمام ٹیم 20 ویں اوور میں 154 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 109 رنز کی اس بڑی شکست نے اسلام آباد کے نیٹ رن ریٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسلام آباد کو پلے آف مرحلے تک رسائی کیلئے اب اپنے آخری لیگ میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہو گی۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ 10 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، گلیڈی ایٹرز اب تک 9 میں سے 6 میچز جیت چکی ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات