Live Updates

پلے آف میں جگہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پشاور زلمی آل راؤنڈر احمد دانیال

منگل 6 مئی 2025 00:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 میں ہماری ٹیم آٹھ میچز کھیل کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،اگلے دو میچز جیت کر پلے آف مرحلہ میں جگہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطان کے خلاف پشاور زلمی کی جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

احمد دانیال نے کہا کہ ملتان سلطان کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،میری پوری کوشش ہے کہ میں خود کو آل راؤنڈر کے طور پر پیش کروں،ٹیم اسٹاف نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے،ملتان سلطانز کی ٹیم بہت اچھی ہے،ہم نے ملتان سلطانز کو آسان حریف نہیں سمجھا،ہم نےپلان کیا تھا کہ ہم دو سو فیصد اپنی ایفرٹ ماریں گے،ہمارے ہر کھلاڑی نے ملتان سلطان کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا،ہم پلان کے مطابق کھیلے اور جیت گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹیم کمبینیشن بہت اچھا ہے،میں پہلی مرتبہ پشاور زلمی کی طرف سے کھیل رہا ہوں،لاہور قلندرز سے مسلسل تین سال کھیلا ہوں،پشاور زلمی کیلئے میں اپنا سو فیصد دینے کی بھرپور کوشش کروں گا،پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کیخلاف بھی بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا،ہماری پلاننگ اور سوچ بہت اچھی یے اگلے میچز ضرور جیتیں اور پلے آف میں جگہ بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم جو بھی اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔بابراعظم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بابر اعظم ہمیشہ ٹیم کا سوچتے ہیں،میں پہلی مرتبہ بابراعظم کی کپتانی میں کھیل رہا ہوں،بابر اعظم بہت اچھے کپتان ہیں،بابراعظم ہر کھلاڑٰی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات