Live Updates

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بند کمراہنگامی مشاورت اجلاس شروع

منگل 6 مئی 2025 02:00

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پیر کی سہ پہر بند کمراہنگامی مشاورت اجلاس شروع ہوگیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے آغاز پر مشرق وسطیٰ، ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل خالد خیری رکن ممالک کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

15 رکنی باڈی کے اجلاس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہندوستان اور پاکستان سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مطالبہ کیا۔سلامتی کونسل کے باہر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے گوتریس نے جنوبی ایشیا کے دونوں پڑوسیوں کے درمیان بگڑتے تعلقات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ، جس میں کم از کم 26 شہری ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے ، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔اجلاس کےاختتام پر سفیر عاصم افتخار پریس بیان جاری کریں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات