فیصل آباد، گھر کی تعمیر کے دوران مزدورگر کر جاں بحق

منگل 6 مئی 2025 10:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)فیصل آباد میں گھر کی تعمیر کے دوران مزدورگر کر جاں بحق ہوگیا۔ 29 موڑنڑوالا روڈ پرمزدور محمد دین اونچائی پر کام کرتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

گرنے کی وجہ سے 27 سالہ وارث ولد محمد دین سکنہ چک نمبر 35 جیبی شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر رہی تھی کہ مضروب راستے میں جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :