ممتا بنرجی کی بھارت میں فرقہ واریت پھیلانے پر مودی حکومت پرکڑی تنقید

منگل 6 مئی 2025 12:26

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فرقہ واریت پھیلانے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے اور اپنی گندی اور مذموم سیاست سے باز رہنے پر زوردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپریل میں فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرہ ضلع مرشد آباد کے دورے کے دوران ممتا بنر جی نے کہاکہ بی جے پی تشدد کے ذمہ داروں کاتحفظ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہیں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے سوال کیاکہ بی ایس ایف اہلکاروں نے لوگوں پر کیوںگولیاں چلائیں؟ اگر بی ایس ایف گولیاں نہ چلائی ہوتی تو اگلے دن یہ واقعہ نہ رونما ہوتابھڑکتا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں وہ بنگال کے دشمن ہیں، وہ امن چاہتی ہیں، فسادات نہیں۔ مغربی بنگال اپنی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے مشہور ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر اس کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے بی جے پی لک و قوم کے تحفظ کی بجائے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔