امارات ، ابتدائی کلاسزسے مصنوعی ذہانت کی تعلیم شروع کرنے کا اعلان

یہ نصاب مصنوعی ذہانت کے 7 بنیادی شعبوں کو کور کرے گا،وزیراعظم عرب امارات

منگل 6 مئی 2025 14:38

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات کیتمام سرکاری سکولوں میں آئندہ تعلیمی سال سے ابتدائی کلاسز سے ہی مصنوعی ذہانت کی تعلیم کا آغاز کر دیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کیا ۔اعلان کے مطابق اماراتی کابینہ نے مصنوعی ذہانت کے سلیبس کو متعارف کرانے کے لئے اس کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سلیبس 12ویں جماعت تک تمام کلاسز کو درجہ بدرجہ پڑھایا جائے گا۔یہ نصاب مصنوعی ذہانت کے 7 بنیادی شعبوں کو کور کرے گا۔ جس میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی تصورات، ڈیٹا کی اہمیت و استعمال، الگورتھم، سافٹ ویئر کا استعمال ، اخلاقی آگاہی اور ریئل ورلڈ میں اس کا اطلاق شامل ہوگا۔ نیز مختلف منصوبوں میں نئے رجحانات کو سامنے لانے کے لئیبھی مصنوعی ذہانت کا استعمال پالسییوں اور سوسائٹی کی سطح پر بروئے کار لایا جائے گا۔