Live Updates

مقبوضہ کشمیرمیں گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے ،محبوبہ مفتی

کشمیری نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں اور آرمی کیمپوں میں پوچھ گچھ کیلئے طلبی روز کا معمول بن گئی ہے

منگل 6 مئی 2025 14:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پرزوردیاہے کہ وہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ علاقے میں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریوں اور انہیںہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے دورہ پہلگام کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں اور آرمی کیمپوں میں پوچھ گچھ کیلئے طلبی روز کا معمول بن گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 22اپریل کو پہلگام حملے کے بعدکشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں چھاپوں ، کشمیریوں کی گرفتاریوں اور پوچھ گچھ کا سلسلہ دراز کر دیاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ اور املاک کوبھی تباہ کیاجارہاہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ وہ لوگوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے پہلگام آئی ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ انہیں لوگوں میں خوف محسوس ہوا جس کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات