کویت میں گردو غبار کا طوفان، تین پروازوں کو دمام میں اتارا گیا

منگل 6 مئی 2025 14:57

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)گرد وغبار کے شدید طوفان نے پیر کو کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔کویت میں موسم کی خرابی کے باعث تین پروازوں کو دمام میں اتارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرد وغبار کے طوفان باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حفاظی اقدامات کے تحت پروازوں کو دمام جانے کی ہدایت کی گئی۔سعودی ٹی وی کے مطابق کویتی سول ایوی ایشن اور فلائٹ کنٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر داوود الجراح کا کہنا تھا مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت مصر کے شہر قاہرہ اور اسیوط سے کویت آنے والی پروازوں کو دمام بھیجا گیا۔