Live Updates

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر مبارکباد

منگل 6 مئی 2025 15:02

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی فتح میزائل کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح میزائل کے کامیاب تجربے پر افواج پاکستان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، افواج پاکستان پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے، پاک فوج ملکی دفاع کے لئے بھر پور تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح میزائل میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فتح میزائل کے کامیاب تجربے سے ہمارا دفاعی اعتماد بڑھا ہے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :