یورپین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ جولائی میں شروع ہوگی

منگل 6 مئی 2025 15:02

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظور شدہ یورپین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کا ابتدائی ایڈیشن رواں سال جولائی میں آئرلینڈ اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔ یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ (ای ٹی پی ایل ) براعظم میں ایک نیا فرنچائز پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو آئرلینڈ اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔

یورپین ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کی انتظامیہ ٹی ٹونٹی لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کے بارے باضابطہ اعلان کر چکی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے منظور شدہ 6 ٹیموں پر مشتمل 33 میچوں کا یہ ٹورنامنٹ 15 جولائی سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا۔ای ٹی پی ای لیگ، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک منفرد شراکت داری کے ساتھ ہوگی ، جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں شامل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ہر فرنچائز ٹیم میں 2 غیر ملکی اور8 ڈومیسٹک کھلاڑی ہوں گےجبکہ ایک یورپی ملک کی نمائندگی کرنے والا کھلاڑی ہوگا، جو مقامی اور علاقائی ٹیلنٹ کی پرورش پر مضبوط توجہ کو یقینی بنائے گا۔یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کا کہنا ہے کہ عام طور پر ایک قومی بورڈ کی طرف سے سپورٹ کی جانے والی دیگر لیگوں کے برعکس ای ٹی پی ایل لیگ کرکٹ آئرلینڈ، کرکٹ سکاٹ لینڈ، اور کرکٹ نیدرلینڈز کی متحد حمایت پر ہے، جو پورے خطے میں کھیل کو بڑھانے کے لیے بے مثال تعاون اور عزم ہے۔

آئرش فرنچائز ٹیمیں ڈبلن اور بیلفاسٹ کی نمائندگی کریں گی اور لیگ میں مسابقتی برتری کا اضافہ کریں گی۔ ہر ٹیم ای ٹی پی ایل کا مقصد آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز میں کرکٹ کی جاری ترقی کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کارکردگی دیکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔