حسن ابدال ،مجموعی طور پر چھ لاکھ سے زائد جرمانے وصول کئے

منگل 6 مئی 2025 15:02

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی فوڈ اتھارٹی حسن ابدال نے ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور فوڈ کوالٹی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 3 پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ جبکہ 2 یونٹس کو انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر بند کر دیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے 300 کلو آئس لالیز اور 300 کلو فروزن آئس کریم کو تلف کر دیا۔ناقص انتظامات کی بنا پر مجموعی طور پر 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔\378