لاہور میں گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائیاں، ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے

منگل 6 مئی 2025 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی موثر نگرانی کے نتیجے میں مختلف بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ڈی سی لاہور نے واضح ہدایت کی ہے کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں نگرانی جاری ہے۔ترجمان کے مطابق انتظامیہ کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہو گئی ہیں۔پھلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی لاہور میں نرخ سرکاری لسٹ کے مطابق مستحکم ہیں۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث کسی کو بھی معافی نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :