جوہرآباد ۔خوشاب برج کے قریب 25سالہ جوان ظفر عباس دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاںبحق

منگل 6 مئی 2025 16:00

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) خوشاب برج کے قریب محلہ قاضیانوالا شاہپور کا رہائشی25سالہ جوان ظفر عباس دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریکسیو1122کا سٹاف موقع پر پہنچ کیا اور متوفی کی نعش کی تلاش کیلئے دریا میں موٹر بوٹ کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔متوفی ظفر عباس گرمی کی شدت دور کرنے کیلئے دریا پر نہانے گیا تھا اس دوران وہ دریا کی خونی موجوں کی لپیٹ آ گیا ، ابھی تک اس کی نعش نہیں ملی۔\378

متعلقہ عنوان :