
امریکی ریاست میں نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کیلئے بل منظور، معاہدے ختم ہوں گے
بل قانون بن گیا تو امریکا میں نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کی راہیں کھل جائیں گی،امریکی میڈیا
منگل 6 مئی 2025 16:56
(جاری ہے)
اس کے بدلے بجلی کی کمپنی آپ کے بل میں رعایت دیتی ہے یا معاوضہ دیتی ہے۔
یہ ایسا ہے جیسے آپ دن میں بجلی کمپنی کو بجلی بیچتے ہیں، اور رات میں جب سورج نہیں ہوتا تو اس کی بجلی استعمال کرتے ہیں اور بل میں صرف فرق کا حساب ہوتا ہے۔ یہ سسٹم صارفین کو سولر سسٹم میں سرمایہ کاری کا ایک اہم مالی فائدہ دیتا ہے۔یہ نیا قانون، جو کہ رکن اسمبلی لیسا کلڈیرون نے پیش کیا، اس وقت سولر صارفین میں شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ کلڈیرون، جنہوں نے 25 سال جنوبی کیلی فورنیا کی بجلی کمپنی میں خدمات انجام دیں، اب ایسے قانون کی حمایت کر رہی ہیں جو صارفین کو ان کے پرانے معاہدوں سے محروم کر سکتا ہے۔بل کے تحت، اگر کوئی شخص ایسا گھر خریدتا ہے جس پر سولر سسٹم نصب ہے، تو وہ صارف نیٹ میٹرنگ کے پرانے نظام (NEM 1.0 یا NEM 2.0) سے نکل کر NEM 3.0 میں چلا جائے گا۔اس نئے نظام میں بجلی کے بدلے ملنے والا معاوضہ تقریبا 80 فیصد کم ہو جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ گھر بیچنے کے بعد نئے مالک کو بجلی بلوں میں ہر ماہ تقریبا 63 ڈالر زیادہ ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔سولر انڈسٹری سے وابستہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس قانون سے گھروں کی قیمت پر منفی اثر پڑے گا، کیونکہ خریدار جان لیں گے کہ پرانا فائدہ اب انہیں نہیں ملے گا۔کیلی فورنیا سولر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریڈ ہیونر نے کہا کہ یہ بل سولر صارفین سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔بل کے حامیوں کا دعوی ہے کہ اس کا مقصد بجلی کے نرخوں میں کمی لانا ہے، لیکن ماہرین اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اصل مسئلہ یہ ہے کہ بجلی کی بڑی کمپنیاں (جیسے PG&E, SCE, SDGE) ہر سال اربوں ڈالر انفراسٹرکچر پر خرچ کرتی ہیں، جس کا بوجھ براہ راست صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق، پچھلے 10 سال میں ان کمپنیوں نے اپنے صارفین کے ریٹس میں 82 فیصد سے 110 فیصد تک اضافہ کیا ہے، جبکہ بجلی کا استعمال تقریبا وہی کا وہی ہے۔2024 میں صرف سولر توانائی کے استعمال سے کیلی فورنیا کے تمام صارفین کو 1.5 ارب ڈالر کی بچت ہوئی چاہے وہ خود سولر استعمال کرتے ہوں یا نہیں۔ لیکن یہ بچت بجلی کمپنیوں کے منافع کے ماڈل کے خلاف جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ سولر کے خلاف ریگولیٹری دبا بڑھ رہا ہے۔سولر انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر یہ قانون کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کے دستخطوں سے باقاعدہ قانون بن گیا، تو امریکا کی دیگر ریاستیں بھی ایسی ہی پابندیاں لگا سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں سولر کے ساتھ ساتھ بیٹری اسٹوریج کو بھی فروغ دینا چاہیے تاکہ توانائی محفوظ ہو اور ماحول بھی صاف رہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
سعودی عرب، زچگی کے بعد خواتین کیلئے تنخواہ کے قانون پر عمل شروع
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.