ڈپٹی کمشنرعمران علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس‘زیر تعمیر اورنئی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس کی مقررہ وقت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مفاد عامہ کی سکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے

منگل 6 مئی 2025 16:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس کی مقررہ وقت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مفاد عامہ کیلئے شروع کی گئی سکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔ علاقائی منصوبے عوام کی خدمت اور انکی مشکلات دور کرنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ متعلقہ ادارے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے تعمیراتی کام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں میں بہترین کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے اور جلد از جلد زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔