ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

منگل 6 مئی 2025 17:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بارشوں کے پیش نظر شہر بھر میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے واسا کو نکاسی آب کا نظام درست رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ڈرینج کے تمام مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متوقع بارشوں کے پیش نظر ایف ڈبلیو ایم سی کو کنٹینرز کی صفائی اور کچرا فوری اٹھانے کی ہدا یات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہر بھر میں صفائی مہم جاری رکھی جائے،کہیں بھی گندگی اور پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ اجلاس کے دوران انہو ں نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پارکس اور گرین بیلٹس میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے انٹامالوجسٹ کو مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں بڑھانے کی ہدایت کی اور تعمیراتی سائٹس پر پانی جمع ہونے سے روکنے کیلئے چیکنگ سخت کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :