کارڈینل جوزف کوٹس اقلیتی عوام کی امید اور آواز ہیں، بشارت اٹھوال

کارڈینل جوزف کوٹس پوپ بننا پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا،پرویز گل، سلیم مائیکل، شہبازسرویا

منگل 6 مئی 2025 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد آج ویٹی کن سٹی میں نئے پاپائے اعظم کے انتخاب کا تاریخی عمل شروع ہو چکا ہے، جس میں دنیا بھر سے 132 اہل کارڈینلز شریک ہیں۔ اس مقدس کانکلیو میں پاکستان کی نمائندگی ملک کے سینئر ترین مسیحی مذہبی پیشوا کارڈینل جوزف کوٹس کر رہے ہیں، جو نہ صرف ووٹ دینے کے اہل ہیں بلکہ ممکنہ طور پر پاپائے روم منتخب بھی ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کی ممتاز مسیحی، سماجی، کاروباری اور انسانی حقوق کی شخصیات نے کارڈینل جوزف کوٹس کی عالمی سطح پر موجودگی کو قومی وقار قرار دیا اور ان کی خدمات پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ممتاز مسیحی سماجی رہنما بشارت اٹھوال کا کہنا ہے کہ ''کارڈینل جوزف کوٹس پاکستان کے اقلیتی عوام کی امید اور آواز ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی قیادت نے ہمیشہ امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا۔

اگر وہ پاپائے اعظم منتخب ہو جاتے ہیں تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لیے تاریخی لمحہ ہوگا۔ دنیا کو ایک ایسا پوپ ملے گا جو غربت، محرومی اور مذہبی امتیاز کے خلاف سینہ سپر رہا ہے۔ ہم ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔''کارڈینل جوزف کوٹس کے پروٹوکول افسر، مسیحی کاروباری شخصیت پرویز گل کا کہنا ہے کہ ''کارڈینل کوٹس کی سادگی اور قیادت فطری ہے۔

میں نے سالہا سال ان کے ساتھ کام کیا، ان کے فیصلے ہمیشہ محبت، حکمت اور انسانیت پر مبنی ہوتے ہیں۔ ان کا پوپ بننا پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا۔ یہ اقلیتوں کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔''معروف قانون دان و انسانی حقوق کے علمبردار ایڈووکیٹ سلیم مائیکل کا کہنا ہے کہ ''کارڈینل کوٹس نے ہمیشہ قانون، انصاف اور مذہبی آزادی کی حمایت کی ہے۔

وہ پاکستان میں ان چند مذہبی شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے نظریاتی سیاست سے بالا ہو کر انسانی حقوق کے لیے کام کیا۔ ان کا انتخاب عالمی سطح پر اقلیتوں کے لیے پیغامِ اُمید ہو گا، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جہاں اقلیتیں دباو? کا شکار ہیں۔''معروف سماجی رہنما کا کہنا ہے کہ شہباز نذیر سرویا''یہ لمحہ پاکستانی مسیحیوں کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ کارڈینل جوزف کوٹس کی خدمات، ان کا اخلاق، ان کی دعائیں، اور ان کی روحانی قیادت دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اگر وہ پوپ منتخب ہو جاتے ہیں تو یہ مسیحی برادری کو عالمی مقام عطا کرے گا، اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان میں بھی قیادت، برداشت، اور عالمی روحانیت پنپ رہی ہے۔''