پولیس کی مختلف کارروائیاں 11ملزمان گرفتار، منشیات، مین پوڑی، کچی شراب اور اسلحہ برآمد

منگل 6 مئی 2025 17:51

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں انچارج سی آئی اے ٹنڈو محمد خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چرس سپلائر مختیار عرف پٹاٹو بھٹی کو گرفتار کرلیا جس سے 250 گرام چرس برآمد کرلیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی جس میں ایک ایکٹو کرمنل نیاز محمد برھمانی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ ٹی ٹی پسٹل اور 3 عدد گولیاں برآمد کرلی ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے دوران گشت اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوڑی فروش عبدالمنان ابڑو کو گرفتار کرلیا جس سے 1150 عدد مضر صحت مین پوڑی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے دوران گشت اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوڑی فروش رادھو کوہلی کو گرفتار کرلیا جس سے 1000 عدد مضر صحت مین پوڑی برآمد کرکہ ملزم کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ 2 مختلف کارروائیوں میں 2 مین پوڑی سپلائرز مٹھو مگسی اور محمد علی ملاح کو گرفتار کرلیا جن سے 1200 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے دوران پیٹرولنگ اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی گٹکا فروش ملزم غلام مصطفی ببر کو گرفتار کرلیا جس سے 300 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے دوران پیٹرولنگ اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب فروش ملزم میر خان بھٹی کو گرفتار کرلیا جس سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کرکہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ مویا نے دوران پیٹرولنگ اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی گٹکا فروش ملزم پریم کوہلی کو گرفتار کرلیا جس سے 300 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکہ ملزم کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ مویا نے دوران پیٹرولنگ اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب فروش ملزم کرم چند کو گرفتار کرلیا جس سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کرکہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار نے دوران پیٹرولنگ اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب فروش ملزم لالو کوہلی کو گرفتار کرلیا جس سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کرکہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :