
سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کاآبادی پرکنٹرول کے لئے سندھ بھر کی تمام یوسیز میں پاپولیشن سینٹرز قائم کرنے کا حکم
منگل 6 مئی 2025 23:46
(جاری ہے)
اجلاس میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی سال 2018ع سے 2020ع تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے محکمے سے استفسار کیا کے سندھ میں فیملی پلاننگ کے کئے محکمہ کے پاس کیا مکینزم ہی جس پر سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر حفیظ اللہ عباسی نے پی اے سی کو بتایا کے فیملی پلاننگ کے لئے سندھ میں محکمے کے 900 پاپولیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں تاہم سندھ میں روزانہ 11 ہزار بچے پیدا ہو رہے ہیں تاہم سندھ میں فیملی پلاننگ کے لئے 18 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں تاہم سندھ کے 40 فیصد علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کمی ہے۔
سیکریٹری پاپولیشن نے مزید بتایا کے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتیوں کے لئے کرائیٹیریا میٹرک پاس ہے تاہم میٹرک پاس لڑکیوں کی کمی کی وجہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقل بھرتیاں نہیں ہوسکی ہیں اس لئیسندھ کے 40 فیصد علاقوِں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پی پی ایچ آئی تھرڈ پارٹی کمپنی کے ذریعے کانٹریکٹ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتیاں کرنے کی حکمت عملی بنا چکی ہے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے فیملی پلاننگ پر عمل کرنے کے لئے سندھ بھر میں یوسی سطح تک پاپولیشن سینٹرز قائم کئے جائیں۔ پی اے سی نے سندھ میں آبادی پر کنٹرول کے لئے سندھ بھر کی تمام 1600 یوسیز میں یوسی سطح پر پاپولیشن سینٹرز قائم کرنے کا محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو حکم جاری کردیا۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے محکمہ کو ہدایت کی کے یوسیز چیئرمینز کے دفاترز کے احاطے میں پاپولیشن سینٹرز قائم کئے جائیں۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے استفسار کیا کے شادی والے جوڑوں کی نکاح سے قبل ایچ آئی وی ایڈز اور تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہونے پر سندھ میں عمل کتنا عمل ہو رہا ہی جس پر سیکریٹری پاپولیشن نے بتایا کے شادی والے جوڑوں کی میڈیکل ٹیسٹس رپورٹس لازمی چیک کرنے کے کئے نکاح خوانوں کو پابند کرنا چاہئے۔جس پر پی اے سی نے نکاح نامے میں شادی والے جوڑے کی ایچ آئی ای وی ایڈز اور تھیلیسمیا کی ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا خانہ شامل کرنے کی سندھ حکومت کو سفارش کرتے ہوئے سندھ میں رجسٹرڈ نکاح خوانوں کو نکاح سے قبل جوڑے کی ایچ آئی وی ایڈز اور تھیلیسمیا ٹیسٹ رپورٹ لازمی جانچ کرنے کے لئے پابند بنانے کی متعلقہ محکموں کو ہدایت کردی۔اس موقعے پر پی اے سی نے اس متعلق محکمہ ہیلتھ،محکمہ پاپولیشن اور محکمہ بلدیات کو مکینزم بنانے کی بھی ہدایت کردی۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.