برادری ازم کا خاتمہ کر کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بلاتفرق مکمل کئے ،فیصل راٹھور

منگل 6 مئی 2025 23:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیرِ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مخلص قیادت دھوپ اور بارش کی طرح ہوتی ہے جو بلا تفریق سب پر یکساں چمکتی اور برساتی ہے، حویلی کہوٹہ میں برادری ازم کا خاتمہ کر کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بلاتفرق مکمل کئے گئے ہیں،آئندہ عام انتخابات میں ہم برادری ازم نہیں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےعوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے لئے پونے دو ارب روپے کی سڑ کوں کے ٹینڈرز جلد جاری ہو جائیں گے موجودہ دور حکومت میں ڈسٹرکٹ حویلی کے عوام کو صحت کے سب سے بڑے پیکج سے مستفید کیا اور دور افتادہ علاقوں میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرےوالدو سابق وزیرِاعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور نے اپنے دورِ حکومت میں برادری ازم کی سیاست کو ترک کیا اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا،حویلی کہوٹہ کے تمام قبائل ہمارے لیے یکساں محترم ہیں۔