ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں،سلمان اکرم راجہ

منگل 6 مئی 2025 19:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو دیگر وکلاء کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پولیس نے روک لیا اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سب کا بانی پی ٹی آئی سے ملنا بہت ضروری ہے،ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں اور یہ معاملہ عدالت کے سامنے رکھتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر بانی سے مشاورت کرنی ہے۔سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ سینیٹر علی ظفر، نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر کو بھی گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :