Live Updates

پری مون سون انتظامات و جائزہ اجلاس

کمشنر لاہور ڈویژن نے اضلاع سے سیلابی صورتحال میں لوگوں کے انخلا پلان پر بریفنگ لی موسمی پیشگوئی، دریاوں کے کیچمنٹ ایریاز میں بارش، پیشگی منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کریں‘کمشنر لاہور زید بن مقصود

منگل 6 مئی 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت پری مون سون انتظامات و جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے اضلاع سے سیلابی صورتحال میں لوگوں کے انخلا پلان پر بریفنگ لی۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی اور متعلقہ محکموں نے پری مون سون انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج میں آبی بہاو معمول کے مطابق ہے، واسا ہیڈ آفس میں قائم مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر سے سورنگ پوائنٹس اور انڈرپاسز کی مسلسل نگرانی ہوگی۔

کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو اربن فلڈنگ کے حوالے سے تمام مشینری کو فعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی پیشگوئی، دریاوں کے کیچمنٹ ایریاز میں بارش اور پیشگی منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کریں، دریائوں کے گرد تجاوزات کی میپنگ کریں، مون سون کیلئے لاہور کے تمام ایس او پیز اضلاع پر بھی لاگو ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اضلاع سے فلڈ ماک ایکسر سائزز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

کمشنر لاہور نے واسا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سلٹنگ آپریشنز کو فعال رکھیں، ڈسپوزل سٹیشنز، لفٹ سٹیشنز کیلئے بیک اپ جنریٹرز فعال ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سورنگ پوائنٹس اور انڈرپاسز پر خصوصی ٹیمیں اور مشینری کی دستیابی ناگزیر ہے۔کمشنر لاہور نے ایکسینز آبپاشی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کینال میں کچرے اور کوڑے کی صفائی کیلئے ہر مہینے میں دو آپریشنز کریں، انہوں نے پی ایچ اے کو تمام پارکس سے نکالی گئی مٹی کو ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ایکسین آبپاشی لاہور، ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، اے سی آر علیم احمد، شاہد احمد ریسکیو ضلعی انچارج لاہور، رانا اعجاز ریسکیو انچارج شیخوپورہ و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمران علی، اے ڈی سی آر لاہور صہیب بٹ، محکمہ آبپاشی ایکسینز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :