ح*تندور ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 6 مئی 2025 20:50

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء) تندور ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حبیب الرحمن کی قیادت میں نئے نرخنامہ کے خلاف منگل کو کوئٹہ پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ گزشتہ چار روز سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ نرخنامہ منظور نہیں ہے کیونکہ لیبر، گیس، سلنڈر اور کرایہ آسمان کو پہنچ چکا ہے تجزیہ کرکے ہمیں نیا نرخ دیا جائے ۔ باقی صوبوں اور علاقوں کی نسبت ہمیں روٹی کا نرخ دیا جائے ۔ انتظامیہ کی جانب سے آئے روز ہمارے تندوروں پر بلا جواز چھاپے مارے جارہے ہیں 30 ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے تک بغیر کسی رسید کے چھٹی کے روز جرمانے کئے جاتے ہیں۔ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے ہم بھی اس شہر کے باسی ہے اس مہنگائی کے دوران میں بمشکل اپنا گزر بسر کررہے ہیں ہمارے مطالبہ پر عملدرآمد کرکے ہمیں نیا نرخ دیا جائے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔