wقلات میں تقریباً ہمارے سکولز فنکشنل ہوچکے ہیں ، فاروق مینگل

منگل 6 مئی 2025 20:50

:قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء)اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل قلات فاروق مینگل نے کہا ہے کہ قلات میں تقریبا ہمارے سکولز فنکشنل ہوچکے ہیں اور اب صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم بلوچستان کی کوششوں سے تقریبا SBK ٹیچرز کی تعیناتی کے بعد تمام بند سکولز کھل چکے ہیں اور ان ٹیچرز کو انکی جائے تعیناتیوں پر آرڈرز جاری کرچکے ہیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلات و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قلات کی کوششوں سے ضلع قلات میں تعلیم کے شعبے میں بہتری کا عمل جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کرام کی نگرانی ہورہی ہے تاکہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہو انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تعیناتی کے بعد اب زمہ داری بنتی ہیکہ تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں بلا وجہ غیر حاضری سے اجتناب کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع قلات میں اکثر سرکاری اسکولز عمارت کے بغیر ہیں لیکن ہماری کوشش ہیکہ تمام سکولز میں سہولیات میسر ہو قلات میں پرائمری سکولوں کا جو ایریا ہے بہت زیادہ دشواریاں پیش آتی ہے اور یہ سکولز دور دراز علاقوں پر مشتمل ہیں انہوں کہا کہ ڈی ڈی ای او آفس کو فیلڈ کیلئے گاڑی فراہمی کے احکامات جاری کئے جائے تاکہ فیلڈ میں آسانی ہو انہوں نے مزید کہا کہ علم روشنی ہے تعلیم ترقی ہے اور اساتذہ کرام اپنی صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کی تعلیم کی بہتری کیلئے صلاحتیں صرف کرے۔

متعلقہ عنوان :