انسٹیٹیوٹ آف سندھیالوجی جدید ڈیجیٹل دنیا میں داخل، خودکارریسرچ لائبریری کا قیام

منگل 6 مئی 2025 22:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) انسٹیٹیوٹ آف سندھیالوجی جامعہ سندھ نے جدید ڈیجیٹل دورکے مطابق ریسرچ لائبریری کو خودکار بنا دیا ہے۔پہلے مرحلے میں 1500 قیمتی کتب اسکین کرنے کے بعد آن لائن اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ قدم ان دو لاکھ سے زائد نایاب و منفرد کتب، رسالائل و تحقیقی مواد کو ڈیجیٹلائزیشن کی بڑی مہم کا آغاز ہے، جو انسٹیٹیوٹ کے آرکائیوز میں رکھی گئی ہیں۔

اس ضمن میں انسٹیٹیوٹ کے ریسرچ لائبریری میں ایک باقاعدہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کا اہتمام ڈائریکٹر مرتضیٰ سیال نے کیا، جنہوں نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی کو جامع بریفنگ دی، جس کے بعد لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر وائس چانسلر نے خودکار نظام کا افتتاح کیا۔ تقریب میں اساتذہ، افسران و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :