چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک پولیس سٹیشن حیات آباد کا دورہ،سکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 7 مئی 2025 09:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک پولیس سٹیشن حیات آباد کا اچانک دورہ کیا۔ تر جمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک پولیس سٹیشن حیات آباد میں جاری ترقیاتی کام، تزئین و آرائش، سکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک پولیس سٹیشن میں ترقیاتی و تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور کام کی تکمیل تک مزید معیاری اور تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے اس موقع پر ٹریفک حکام کو جاری ترقیاتی کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :