سعودی فضائیہ کی ترکیہ میں مشترکہ مشقوں عنقا اناتولین 2025 میں شرکت

بدھ 7 مئی 2025 12:15

ریاض ، انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سعودی رائل ایئرفورس کے دستے مشترکہ جنگی مشقوں میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فضائیہ ترکیہ اور دیگر دوست و برادرملکوں کی فورسز کے ساتھ مشترکہ مشق عنقا اناتولین 2025 میں شرکت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی رائل ایئر فورس کے ڈپٹی کمنانڈر میجر جنرل پائلٹ طلال الغامدی نے مشقوں میں شرکت کرنے والے دستوں کی نگرانی کی۔فضائی مشقیں جو کہ جنگی حکمت عملی اورریسکیو پر مشتمل ہیں میں سعودی فضائیہ دو مخصوص ہیلی کاپٹروں کوگر کے پورے کریو کے ساتھ شرکت کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :