غزہ میں مزید تین اسرائیل قیدی ہلاک، 21 تاحال زندہ

ہم زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،ریپبلکن رہنما

بدھ 7 مئی 2025 15:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قید مزید تین قیدی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 21 دیگر اب بھی زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے ریپبلکن رہنما نے کہا کہ ان 59 افراد میں سے جنہیں قیدی بنایا گیا تھا 21 اب بھی زندہ ہیں جبکہ تین کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک ہولناک صورت حال ہے۔