ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 7 مئی 2025 15:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ضیاء الرحمن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی سروسز اور مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور طبی سہولیات بارے آن ڈیوٹی سٹاف اور مریضوں سے علاج معالجے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو خواتین مریضوں کی سہولت کے لیے ایمرجنسی سروسز میں لیڈی ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگانے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں باقاعدگی سے صفائی، ضروری ادویات اور مشینری کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی تاکہ لوگ علاج معالجے کے لیے نجی یا دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر علاج ومعالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :