Live Updates

گورنرخیبرپختونخوا کا بھارتی جارحیت کا مؤثراوربروقت جواب دینے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 7 مئی 2025 15:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور بروقت جواب دینے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جنگی جہازوں کو مار گرانے پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ سمیت مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت سے ملکی دفاع میں ایک اور تاریخ رقم کر دی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ بھارت کسی دھوکہ میں نہ رہے۔ پاک فضائیہ اور مسلح افواج نے بھارت کی غلط فہمی مؤثر انداز میں دور کر دی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو جنگ کے آغاز میں ہی سفید جھنڈے لہرانے پڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادت بہت مہنگی پڑے گی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات