پنیاں پولیس نے ڈکیتی و راہزنی گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 7 مئی 2025 17:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ہری پور کی پنیاں پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے اسلحہ سے لیس گھات لگائے بیٹھے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈکیت گروہ سے 2 پستول اور ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پنیاں ظہور بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ گذشتہ شب موبائل گشت پر موجود تھے کہ اراضیات نزد راستہ روندہ کیمپ نمبر15 اور 16 پر ڈکیت گروہ کی بامسلح موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے چار ملزمان محمد عارف ولد عبدالقہار سکنہ کمیپ نمبر 15، عبدالرحمن عرف شانہ ولد سلیمان، میر وائس ولد ارسلاخان ساکنان کیمپ نمبر16 اور کامران ولد غلام حسین سکنہ کیمپ نمبری 19 اور 20 کو گرفتار کر کے قبضہ سے دو پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی پولیس ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔