Live Updates

پاک فوج بہت تگڑی ہے، سابق بھارتی ائیر مارشل کا اعتراف

سنجیو کپور نے بھاراتی ٹی وی پروگرام میںپاک افواج کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

بدھ 7 مئی 2025 19:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے والے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں پاک افواج کی صلاحیتوں کی گونج سنائی دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے جس کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر ہونے والے بھارتی حملوں کی میڈیا کوریج کے دوران میزبان ارناب گوسوامی نے اپنے شو میں صحافی سے پاکستانی افواج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی سے متعلق سوال کیا۔

(جاری ہے)

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صحافی نے بتایا کہ کس طرح پاک افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی افواج کو دھول چٹا دی۔اس موقع پر میزبان نے پروگرام میں موجود مہمان اور سابق بھارتی ائیر مارشل سنجیو کپور سے بھی پاک افواج کی صلاحیتوں سے متعلق سوال کیا۔سابق بھارتی ایئر مارشل سنجیو کپور نے جواب دیتے ہوئے پاک افواج کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بالکل ہماری جانب آئے گا، ان کی فوج بہت تگڑی ہے۔سنجیو کپور کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے طور پر اس ہنگامی صورتحال کی تیاری کر رکھی تھی کیونکہ پاکستان کے پاس ایک پیشہ ورانہ اور بہترین مسلح افواج ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات